بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے "جو روگن (Joe [Joseph James] Rogan Jr)" کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق امریکی نائب صدر "مائیک پینس (Mike Pence)" جیسے سیاست دان ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں کیونکہ "وہ صرف یہ چاہتے ہیں کہ فوجی مہم ہمیشہ کے لئے جاری رہے! لیکن وہ یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ وہ حاصل کیا کرنا چاہتے ہیں؟؛ ان میں سے کچھ چاہتے ہیں کہ ہم ایران کا مکمل نظام تبدیل کر دیں لیکن ہم یہ مہم سر کرنے کے لئے فوج نہیں بھیجیں گے۔"
حصۂ دوئم:
تل ابیب کے اثر و رسوخ کا مقصد کیا تھا؟
وینس نے ٹائم میگزین کی رپورٹ کا حوالہ دیا جو پیر کو شائع ہوئی اور اس میں مذاکرات پر غیر ملکی اثر و رسوخ کی مہم کی تفصیلات بیان کی گئی تھیں۔
امریکی صدر نے اشارہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ صدارتی مہم کے عملے کے ایک رکن کو "اسرائیلی ریاست کے بعض اندرونی عناصر" کی طرف سے ۔ میرے خلاف ٹارگيٹڈ تشہیری حملے کرنے اور میری کردار کشی کے لئے ـ رقم دی گئی ہے۔
ٹرمپ کے نائب نے بتایا کہ یہ حملے ایران کے ساتھ ان کی جاری مذاکرات میں خلل ڈالنے کے لئے کئے گئے، کہا: "وہ جنونی انداز ميں میری کردار کشی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں ایران سے مذاکرات نہیں کرنے چاہئیں۔"
وینس نے ان نکتہ چینیوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے مزید کہا: "جن بہت سے لوگوں کو وہ [اسرائیلی] رقم مل رہی تھی، وہ درحقیقت مکمل طور پر غلط طریقوں سے مجھ پر حملہ کر رہے تھے۔ آپ جانتے ہیں، ان کے لئے میرا جواب یہ ہے: 'اچھا تو تم جہنم چلے جاؤ'؛ میں وہی کروں گا جو میرے خیال میں امریکی عوام کے لئے صحیح ہے۔"
وینس نے زور دے کر کہا: "میں "کسی شک و شبہے کے بغیر" جانتا ہوں کہ اسرائیلی کابینہ میں موجود افراد اپنی فوجی مہم برقرار رکھنے کے لئے امریکی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
انھوں نے کہا: "لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا ہے اور کہا ہے کہ میں قطر سے متاثر ہوں، غیر ملکی حکومتوں سے متاثر ہوں، میں اپنے کاموں کے لئے ٹکر کارلسن سے احکامات لیتا ہوں اور اور بھی بہت سی بکواسات جو سنائی دے رہی ہیں۔ غیر ملکی حکومتیں ہمیشہ امریکہ کو متاثر کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اسرائیل یہ کام باضابطہ طور پر کرتا ہے۔ دوسرے بھی یہ کام کرتے ہیں... جو چیز مجھے پریشان کرتی ہے وہ یہ ہے کہ امریکی قیادت اس اثر و رسوخ کو اپنے فیصلوں پر اثرانداز ہونے دیتی ہے اور ان کی کوششوں کی حمایت کرتی ہے!
وینس نے مزید کہا: "ہم بغیر کسی شک کے جانتے ہیں کہ اسرائیلی ریاست کے اندر کچھ افراد ہیرا پھیری کر تے ہیں اور جنگ کو غیر محدود طور پر جاری رکھنے کے لئے امریکی رائے عامہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"
علاوہ ازیں، امریکی نائب صدر نے کہا کہ ان امریکیوں سے بہت زیادہ مایوس ہوں جو کہتے ہیں کہ ایرانیوں سے مذاکرات "ناممکن ہیں۔"
اختتام
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ